پاک اردو انسٹالر

Pak Urdu Installer

Saturday, 21 September 2013

صحیح بخاری سوفٹوئر اردو ، عربی ، انگلش سرچ انجن کے ساتھ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترم قارئین کرام :
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ : آپ کی خدمت میں صحیح بخاری اردو ، عربی ، انگلش سرچ انجن ورژن 8.2.2.1 متعارف کروا رہے ہیں۔ اب تک حدیث مبارکہ کے جو سوفٹ وئیر پیش کئے گئے ہیں ان میں سے یہ ورژن جدید ورژن ہے جس میں آپ اردو ، عربی سرچ سہولت کے ساتھ ساتھ اب انگلش میں بھی سرچ کر سکتے ہیں۔

ورژن 8.2.2.1 میں ان سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
28. مکمل کتاب کے تمام اردو الفاظ کو سرچ انج کے حوالے سے درست کیا گیا ہے، جو لفظ دوسرے لفظ سے جڑے ہوئے تھے ان کو الگ کیا گیا جیسے کہ یہ جملہ دیکھیں جنتمیں ایک درخت طویل ہوگا (اتنابڑا کہ) سواراس کےسایہ میں سوسال تک چلےگا۔
اسے درست کر کے ایسے لکھا گیا ہے۔ جنت میں ایک درخت طویل ہو گا (اتنا بڑا کہ) سوار اس کے سایہ میں سو سال تک چلے گا۔ ہے۔
27. جن الفاظ کے درمیان سپیس تھا انہیں اکٹھا کیا گیا ہے جیسے کہ یہ الفاظ دیکھیں۔ سا ل ، طو یل ، در خت ، سوا ر، وغیرہ انہیں درست کر کے ایسے لکھا گیا ہے سال ، طویل، درخت، سوار۔
26. حدیث اردو ترجمہ میں آنے والے تمام عربی الفاظ کو الگ عربی فونٹ اور کلر دیا گیا ہے۔ تاکہ پڑھنے میں سہولت رہے۔
25. کسی بھی ٹیکسٹ کو آپ کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔
24. سوفٹ وئیر کے متعلق آپ اپنے تاثرات قلمبند کر سکتے ہیں۔
23. سوفٹ کے ذریعے آپ سوفٹ وئیر کا لنک اپنے احباب کو بھیج سکتے ہیں۔
22. سوفٹ وئیر میں احادیث مبارکہ نمبر سسٹم کے دو پیٹرن مہیا کیے گئے ہیں۔ جو بین الاقوامی سطح پر رائج ہیں۔ ایک پیٹرن کا نام نمبر العزو اور دوسرے کا نام نمبر افق رکھا گیا ہے۔ بعض اوقات بعض کتب ، سوفٹ وئیر یا ویب سائٹ پر حدیث نمبر کے ذریعے حدیث مبارکہ تلاش کرتے ہوئے ہو سکتا ہے آپ کو وہ حدیث مبارکہ نمبر افق پر ملے یا نمبر العزو پر ملے۔ ہمارے سوفٹ وئیر سسٹم میں نمبر العزو پیٹرن سسٹم ہے۔
21. تخریج حدیث پیش کی گئی ہے، تخریج حدیث میں صرف حدیث نمبر ہی نہیں بلکہ اب حدیث کا مختصر متن بھی پیش کیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو جائے کہ حدیث میں یہ یہ متن آ رہا ہے۔ جو بھائی، بہنیں تحقیق کرنا چاہتے ہوں ان کے لیے یہ بہت فائدہ مند ہے۔
20. اطرافہ حدیث پیش کیا گیا ہے۔
19. حدیث مبارکہ کے صفحات کی پی ڈی ایف بنا سکتے ہیں۔
18. حدیث مبارکہ کے صفحات کا پرنٹ لے سکتے ہیں۔
17. ورچول کی بورڈ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
16. حدیث مبارکہ انگلش گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
15. حدیث مبارکہ عربی گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
14. حدیث مبارکہ اردو گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
13. ابواب انگلش گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
12. ابواب عربیک گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
11. ابواب اردو گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
10. اردو، عربیک، انگلش الفاظ سٹیمنگ سرچ ٹیکنیک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
9. ابواب انگلش لفظ، الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
8. ابواب اردو، عربیک لفظ، الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
7. انگلش لفظ یا الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
6. عربی لفظ، یا الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
5. اردو لفظ، یا الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
4. حدیث نمبر کے ذریعے حدیث تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ دونوں قسم کے فارمٹ یعنی ۱۲۳۴ اور 1234 کے ذریعے سرچ کر سکتے ہیں۔
3. حدیث ٹیکسٹ انگلش ٹرانسلیشن بھی مہیا کی گئی ہے۔
2. حدیث ٹیکسٹ تشکیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
1. مکمل کتاب تین مختلف انداز سے پڑھ سکتے ہیں۔


لنک: Download Books

http://www.islamicurdubooks.com/download/index.html

http://www.4shared.com/rar/026HlsVO/Sahih_Bukhari.html

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


0 تبصرہ کریں:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

ابھی یہ بلاگ تکمیل کے مراحل میں ہے

مفت اپڈیٹس بذریعہ ایس ایم ایس